عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ٹریفک پولیس دیہی کشمیر نے گاڑی مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے زیر التوا ٹریفک چالان فوری طور پر ادا کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گاڑی مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پریواہن پورٹل یا ورچوئل کورٹ کے ذریعے جرمانہ جمع کروائیں، یا 14 دسمبر 2024 تک ضلع عدالت سرینگر میں لوک عدالت بینچز پر پیش ہو کر مسئلہ حل کریں۔
ٹریفک پولیس کے سینئر افسر نے کہا کہ بار بار عوامی نوٹس اور میڈیا کے ذریعے اپیلوں کے باوجود کئی گاڑیاں جن پر متعدد چالان واجب ہیں، اب بھی سڑکوں پر چل رہی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ 16 دسمبر 2024 سے ایسے تمام گاڑی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں گاڑیوں کی ضبطی اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (RC) کی منسوخی شامل ہو سکتی ہے۔
گاڑی مالکان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جرمانے سے بچنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔