عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// ضلع پونچھ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ ضیاء العلوم کے بانی مولانا غلام قادر کے فرزند اور مولانا سعید احمد حبیب کے جواں سال برادرِ اصغر عبدالرشید بانڈے المعروف شبو آج انتقال کر گئے۔
مرحوم وادی کے شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مرحوم کا جسدِ اس وقت سکمز صورہ میں موجود ہے جہاں سے کچھ دیر بعد پونچھ روانہ کیا جائے گا۔ مرحوم کی آخری رسومات پونچھ میں ہی ادا کی جائیں گی۔
مرحوم کی وفات پر روزنامہ کشمیر عظمیٰ کے مدیران اور دیگر اراکین کے ساتھ ساتھ انجمن اردو صحافت جموں و کشمیر کے اراکین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ امین!