عظمیٰ نیوز سروس
جموں //جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب کنڈی علاقے میں مقامی دیہاتیوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد ایک بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔ حکام نے اتوار کو بتایاکہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کا مشترکہ تلاشی آپریشن ہیرا نگر سیکٹر کے کئی آگے کے دیہاتوں میں سنیچر کی رات دیر گئے شروع کیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس، کٹھوعہ، شوبیت سکسینہ نے کہا”ہمیں تقریبا تین سے چار مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات ملی اور دستیاب وسائل کو متحرک کرکے فوری جواب دیا، علاقے کو فضائی نگرانی میں بھی رکھا گیا ہے” ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن جاری ہے لیکن ابھی تک مشتبہ افراد کا کوئی سراغ نہیں ملا۔