بلال فرقانی
سرینگر//ٹریڈرز ایسوسی ایشن آف سنٹرل لال چوک نے ایسوسی ایشن کے آئندہ لائحہ عمل اور اس کے اراکین کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس اجلاس میں موجودہ ایڈہاک باڈی کو اپنی جگہ برقرار رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تاکہ ایسو سی ایشن کے موجودہ اراکین کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ ایک عبوری چیئرمین کا تقرر کیا جائے گا جو ایڈہاک باڈی کے کام کاج کی نگرانی کرے گا۔ ایسوسی ایشن نے فیصلہ لیا کہ ایڈہاک باڈی مقامی کاروباری اداروں کی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک کہ انتخابات نہ ہوں یا عدالت کا کوئی فیصلہ نہ آ جائے۔اجلاس میںامتیاز احمد کتاب (بیکو) کو چیئرمین، محمد بلال ڈار (روائل کشمیر)کو صدر، شیرزاد احمد میر (ایس ایس آر انٹرپرائز) کو جنرل سیکریٹری، بشیر احمد شاہ (ڈائمنڈ ہوزری) کو خزانچی، فیروز احمد بٹ ؎ (یو اینڈ آئی) کو سیکریٹری، ہارون رشید (ڈیسٹنی)کو سینئر پرنٹ میڈیامشیر، گوہر اشرف (تاج اسٹوڈیو) کو پرنٹ میڈیا، عمر محی الدین (سرور گفٹ) کو ترجمان، معراج الدین (ایم ایم گارمنٹس) کوایسو سیٹ ممبر، ارشد احمد (الحمزہ)کو آرگنائزر، وسیع احمد (روبیرٹا واچ ہاؤس) کو چیف آرگنائزر، نصیر احمد کتاب (جیکو) کو سینئر مشیر، منظور کریم (پشمینہ شالز) کو مشیر، منیش کپور (کپور برادرز) کو نگران، جاوید احمدعشائی (کشمیر ڈریمز) اورجمشید جیلانی (ہیرو سائیکل)کو ایگزیکٹو رکن نامزد کیا گیا۔شیرزاد احمد میر کو جنرل سیکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور وہ ایسوسی ایشن کی اہم سرگرمیوں کی ہم آہنگی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ٹریڈرس ایسو سی ایشن سینٹر لالچوک امتیاز حمد کتاب نے کہا کہ یہ فیصلے سنٹرل لال چوک کی کاروباری کمیونٹی کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قیادت کا مقصد علاقے میں استحکام اور اتحاد لانا ہے، جبکہ اپنے اراکین کے مفادات کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا’’یہ اجلاس ٹریڈرس ایسو سی ایشن لالچوک کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اورہم اپنے اراکین کے مفادات کو یقینی بنانے اور سنٹرل لال چوک میں ایک مثبت کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں‘‘۔ ٹریڈرس ایسو سی ایشن لالچوک کی قیادت امید کرتی ہے کہ یہ تبدیلیاں مقامی کاروباری کمیونٹی کے لئے ایک روشن اور یکجہتی سے بھرپور مستقبل کی بنیاد رکھیں گی۔