عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے کانڈی علاقے میں انٹرنیشنل بارڈر کے قریب مشکوک حرکات کی اطلاع ملنے کے بعد ایک بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق، پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ہفتہ کی رات دیر گئے ہیرا نگر سیکٹر کے کئی سرحدی دیہات میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کٹھوعہ، شوبت سکسینہ نے کہا، “ہمیں تین سے چار مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی اور فوراً دستیاب وسائل کو متحرک کیا گیا۔ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی”۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن جاری ہے لیکن اب تک مشکوک افراد کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ آپریشن جاری ہے۔