عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (LIC ) کی بیما سخی یوجنا کا وزیر اعظم نریندر مودی جی 9 دسمبر کو پانی پت، ہریانہ میں افتتاح کریں گے۔ یہ وکست بھارت کے لیے خوشحال خواتین کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔ تقریب میں ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ، مرکزی وزیر، مالیات اور کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن، ہریانہ کی وزیر اعلیٰ اور مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے منتخب وزراء شرکت کریں گے۔دریں اثناء LIC نے معاشی طور پر کمزور کنبوں کے طلباء کیلئے گولڈن جوبلی اسکالرشپ اسکیم 2024 کے نام سے ایک نئی اسکالرشپ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔سکالرشپ اسکیم کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 22 دسمبر 2024 ہے۔ اس اسکالرشپ اسکیم کے لیے آن لائن درخواست کا عمل جلد شروع ہونے کی امید ہے۔سکالرشپ اسکیم معاشی طور پر کمزور خاندانوں کے طلبہ کیلئے ہے۔