عظمیٰ نیوزسروس
جموں//چیف سیکرٹری اَتل ڈلو نےتمام شراکت داروں کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹوں کی طرف سے مشترکہ طور پر بیس لائن سروے کے اِنعقاد کے لئے کئے گئے اَقدامات کا جائزہ لیا گیا تاکہ تقریبا ً1.37لاکھ نوجوانوں کی شناخت کی جاسکے تاکہ اُنہیں کامیاب کاروباری بنایا جاسکے۔ دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری کو آن لائن ایپلی کیشن کا مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے یہ سروے محکمہ منصوبہ بندی کی طرف سے نامزد کردہ تقریباً 20,000اِنوسٹگیٹرس کے ذریعہ کیا جائے گا تاکہ جموںوکشمیر یوٹی کے طول و عرض میں اس مشق کو انجام دیا جاسکے۔اَتل ڈلو نے اِس سروے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اِس مشق کا مقصد جموں و کشمیر کے ان نوجوانوں کی شناخت کرنا ہے جو مختلف کاروباری سرگرمیوں سے خود روزگار کی طرف مائل ہیںجن کو حکومت کی طرف سے مشن یووا ( یووا اودیمی وِکاس ابھیان) کے تحت بڑھایا جائے گا۔اُنہوں نے یہاں کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اِس سروے میں حصہ لیں تاکہ خود روزگار کے حوالے سے آپ کی اُمنگوں اور درپیش چیلنجوں کے بارے جان سکیں جن کا آپ کو سامنا ہے۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اس سروے سے زیادہ سے زیادہ ڈیٹاحاصل کریں تاکہ سب کی واضح تفہیم کے لئے متعدد تجزیات تیار کئے جاسکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹااِنتظامیہ کی کئی دیگر سکیموں کو عملانے اور مستقبل کی پالیسیوں کی تشکیل میںرہنمائی کرے گا۔اُنہوں نے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروںپر زور دیا کہ وہ اِس عمل کی مسلسل نگرانی کے لئے ایک سینئر آفیسرکو نوڈل آفیسرمقرر کریں۔ اُنہوں نے عوام کی بیداری کے لئے سوشل اور مین سٹریم میڈیا دونوں میں مسلسل معلوماتی مہم چلانے کے علاوہ اِنوسٹگیٹرس کے لئے تربیتی سیشن منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔سیکرٹری ایل اینڈ ای کمار راجیو رنجن نے اَپنی پرزنٹیشن میںمیٹنگ کو جانکاری دی کہ اِس سرگرمی کے دو اہم اجزأ ہیں جو ہماری آبادی سے ممکنہ کاروباری افراد کی شناخت کے علاوہ ان کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس کے لئے بی آئی ایس اے جی۔ این نے محکمہ کے لئے ایک آن لائن ایپ تیار کی ہے جو کہ وضع کردہ سوالناموں پر مبنی سوالات کے سیٹ کو رئیل ٹائم کی بنیاد پر حاصل کرے گی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ اِس کا مقصد اَنٹرپرینیورشپ کلچر اور مطلوبہ ایکو سسٹم کو فروغ دینا ہے تاکہ 18سے49 برس کی عمر کے لوگوں کو کم از کم 1.37 لاکھ نئے کاروبار شروع کرنے میں مدد مل سکے جس سے یہاں اگلے پانچ برسوں میں تقریباً 4.25 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ ڈی جی ای اینڈ ایس ستویر کور نے سروے کے حوالے سے میٹنگ کو بتایا کہ ہر ضلع سے ماسٹر ٹرینروںکے ایک گروپ کی نشاندہی متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنرکریں گے جنہیں سری نگر اور جموں دونوں میں ایک ہفتہ تک تربیت دی جائے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک ٹیبلولیشن پلان اور ورک فلودو ہفتوں کے لئے کیا جائے گا جس کے بعد فیلڈ سٹاف کو دو ہفتوں تک تربیت کی جائے گی جو یہاں لیبر اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹوںکے ملازمین کی نگرانی میں یو ٹی کے قصبوں اور گاؤں میں شمار کی مشق کریں گے۔اِس کے علاوہ یہاں مشن یووا کو عملانے کے لئے’’یوتھ سکل اینڈ اَنٹرپرینیورشپ ایپ‘‘ تیار کی گئی ہے۔ یہ اِنکشاف کیا گیا کہ یہ ایپ آئی آئی ایم جموں میں 1000 موٹیویٹرز ، 80 بزنس ہیلپ ڈیسک ، انکیوبیشن سینٹرز اور اِنوویشن ہب کو شامل کرکے یہاں ایکو سسٹم کی انتہائی مطلوبہ ثقافت کو فروغ دینے کے لئے کافی جامع ہے۔یہ رجسٹرڈ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے، انہیں آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے ہنر مندی کے کورس سکھانے، سافٹ سکلز حاصل کرنے، کیریئر کونسلنگ حاصل کرنے، اُنہیں مختلف مالیاتی اِداروں سے بغیر کسی رُکاوٹ قرض کے لئے درخواست دینے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے ون سٹاپ سلوشن ہوگا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ یہ پورٹل ان کے لئے روزگار کے الرٹس حاصل کرنے، مختلف ملازمتوں کے لئے درخواست دینے کے لئے اپنے سی وی تیار کرنے، آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کا اِستعمال کرنے والے کاروباری اِداروں کے لئے ڈِی پی آر حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیت اور دُنیا بھر میں ای۔ کامرس اور مارکیٹوں کے ذریعے مارکیٹ روابط کو بڑھانے کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔