محمد بشارت
کوٹرنکہ //راجوری ضلع کے کوٹرنکہ سب ڈویژن میں ایک 37سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سب ضلع کوٹرنکہ کی پنچایت حلقہ دراج بیگانہ بیلا کے رہائشی کرامت حسین شاہ ولد مرحوم مزمل حسین شاہ کی لاش گزشتہ روز بعد دوپہر دریا آنس سے برآمد ہوئی ۔لواحقین نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ مذکورہ نوجوان گھر سے لگ بھگ پانچ سو میٹر دور ایک کچے مکان پر مٹی ڈال رہا تھا تاہم دیر رات تک گھر واپس نہیں آیاتاہم گزشتہ روز اُس کی لاش دریائے آنس سے برآمد ہوئی ۔دوسری جانب پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی کوٹرنکہ پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو کو لواحقین کے حوالہ کر دیا گیا وہیں 194 بی این ایس ایس کے تحت بدھل تھانہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔