عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// حکومت نے کشمیر صوبہ اور جموں صوبہ کے سرمائی علاقوں میں تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی سکولوں کے لیے سرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق، پرائمری کلاسز (پانچویں جماعت تک) کے لیے تعطیلات 10 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک رہیں گی۔ چھٹی سے بارہویں جماعت کے لیے سرمائی تعطیلات 16 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک مقرر کی گئی ہیں۔
حکومت نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ہائی سکولوں اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ 10 فروری 2025 سے اپنے ہیڈکوارٹرز میں موجود رہیں گے تاکہ دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تیاری کی جا سکے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران اساتذہ آن لائن رہنمائی فراہم کرنے کے لیے دستیاب رہیں گے، اور شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے سربراہان یا تدریسی عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔