عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے ڈنگدورو ڈیم سائٹ پر ایک دلخراش سڑک حادثے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 13 زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ مسافروں کو لے جانے والی گاڑی (رجسٹریشن نمبر JK-17 6576) بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ تیرہ دیگر زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
جاں بحق افراد میں سے تین کی شناخت زبیر احمد، ارسلان اور بلال احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے ڈنگڈور میں بدھ کی شام ایک المناک سڑک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 13 دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایک کروزر گاڑی نمبر JK17 6576 تریٹھل نالے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، جب یہ گاڑی زیر تعمیر پاور پروجیکٹ کمپنی کے ملازمین کو اکھلا سے پنجراڑی کی طرف لے جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں جا گری اور تقریباً سو فٹ گہری کھائی میں جا پہنچی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس نے فوری طور پر بچاؤ کارروائیاں شروع کیں، تاہم حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
زخمیوں کو فوراً ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔