عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ملی ٹینٹوں نے بدھ کی شام جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے ٹریل علاقے میں چھٹی پر آئے ہوئے ایک فوجی جوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے شام کے وقت اُس فوجی جوان پر فائرنگ کی جو چھٹی پر آیا تھا اور اپنے گھر آیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فوجی جوان کو ٹانگ میں گولی لگی اور فوراً ہسپتال منتقل کر کے علاج کیا گیا۔
افسر نے مزید کہا کہ اُس کی حالت اب مستحکم ہے۔
واقعے کے فوراً بعد پورے علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔