عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سرینگر کے لڑکوں کے ہاسٹل میں بدھ کو پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں دو کمروں کو نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق، یہ واقعہ دوپہر 1:20 بجے پیش آیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے حکام نے بتایا کہ آگ تین منزلہ ہاسٹل کی ایک کمرے میں لگی اور تیزی سے پھیل کر دوسرے کمرے کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم، فائر بریگیڈ اور این آئی ٹی کے عملے کی بروقت کارروائی سے آگ پر فوری قابو پا لیا گیا اور مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔
حکام کے مطابق، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ آگ لگنے کے وقت یہ کمرے خالی تھے اور طلبہ وہاں موجود نہیں تھے۔
آتشزدگی کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔