عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال// ضلع رام بن کے بانہال کے شر بی بی واگن علاقے میں ایک جنگلاتی محافظ ڈیوٹی کے دوران پہاڑی سے پھسل کر گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔
متوفی کی شناخت عبدالغفار سہیل کے طور پر ہوئی ہے، جو واگن بانہال کے رہائشی تھے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس اور بانہال والنٹیئرز این جی او کے رضا کاروں نے انہیں سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) بانہال منتقل کیا، جہاں قانونی کاروائی مکمل کی گئی۔
عبدالغفار سہیل کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے واگن شیر بی بی میں ادا کی جائے گی۔
حادثے پر مقامی لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔