عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلیجنس کشمیر (سی آئی کے) ونگ نے بدھ کے روز سرینگر کی سینٹرل جیل میں چھاپے مارے۔
سی آئی کے اہلکاروں نے شہر کے رعناواری علاقے میں واقع سینٹرل جیل کو علی الصبح گھیرے میں لے لیا اور بیرکوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔
یہ چھاپے رواں سال ستمبر میں جیل کے اندر دو گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے تناظر میں مارے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 2018 میں جیل حکام نے قیدیوں کے قبضے سے موبائل فون برآمد کیے تھے، جس کے بعد جیل کے اندر حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے گئے تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھاپوں کا مقصد جیل کے اندر سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور ممکنہ ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔