عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محکمہ انکم ٹیکس کی ٹی ڈی ایس ونگ چنڈی گڑھ کے دفتر نے کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے گاندھی بھون، حضرت بل کیمپس میں آوٹ ریچ پروگرام منعقد کیا جس کا مقصد بہتر تعمیل کو یقینی بنانے اور ان کے سوالات اور ٹیکس دہندگان کی شکایات کے حل کے لیے ٹی ڈی ایس کٹوتی کرنے والوں کو حساس بنانا تھا۔تقریب کی صدارت کشمیر یونیورسٹی وائس چانسلر نیلوفر خان نے کی جبکہ پروگرام میں پرنسپل کمشنر آف انکم ٹیکس جموں و کشمیر اور لداخ وکرم سہائے اور کمشنر آف انکم ٹیکس -1 (ٹی ڈی ایس)، چندی گڑھ جے ایس کاہلون، ایڈیشنل کمشنر آف انکم ٹیکس (ٹی ڈی ایس)، رینج لدھیانہ، پریانکا سنگلا، ڈپٹی کمشنر آف انکم ٹیکس، سرینگر شکیل احمد گانی کے علاوہ سینئر انتظامیہ، سرکاری اداروں کے نمائندوں، پیشہ ور افراد انے شرکت کی۔ تقریب کے دوران عمومی طور پر انکم ٹیکس کی اہمیت اور بالخصوص ٹی ڈی ایس کو سماجی اقتصادی ترقی کے ایک اہم اور نمایاں آلے کے طور پر اجاگر کیا گیا اور اس کی اہمیت پر زور دیا گیااور حاضرین کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف سوالات کو موقعے پر ہی حل کیا گیا۔انٹرایکٹو سیشن کے دوران وکرم سہائے نے ٹیکس دہندگان اور کٹوتی کرنے والوں کی شکایات کو دور کرنے میں محکمہ کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ ملک کے مجموعی مالیاتی انتظام کے لیے ترقی پسند ٹیکسیشن اور رضاکارانہ تعمیل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔