عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//زرعی یونیورسٹی نے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کے زیر اہتمام “کم سرمایہ کاری کے طور پر اعلی منافع بخش منصوبہ” پر ایک روزہ انٹرپرینیورشپ بیداری پروگرام کا انعقاد میرگنڈ میںکوکون کراپ پروڈکشن کے ڈویژن، کالج آف ٹمپریٹیٹ سیریکلچر کے ذریعے کیا گیا۔ پروگرام کے لیے 50شرکاء کو رجسٹر کیا گیا تھا۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آئی ایل خان نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ نوکری کے متلاشیوں کے بجائے نوکری فراہم کرنے والے بنیں۔ پروفیسر کے اے صحاف، ایسوسی ایشن ڈین، سی او ٹی ایس، میرگنڈ، پروفیسر ایم آر میر، پروفیسر اور ہیڈ، بی ایس ایچ، سی او ٹی ایس، میرگنڈ، ڈاکٹر کے اے ڈار، ڈاکٹر عابد خالق تانترے، ڈاکٹر مسرت بشیر اور ڈاکٹر صبیہ اشرف نے مختلف طریقوں سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشنز اور لیکچرز دیے اور سیریکلچر کے شعبے میں کاروباری مواقع پر جانکاری دی۔