عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(جے کے آر ٹی سی)نے وزیر ٹرانسپورٹ ستیش شرما کی منظوری کے بعد، ریگولر پے بینڈ/سکیل پر کام کرنے والے اپنے ملازمین کے حق میں 20 فیصد مہنگائی الانس (ڈی اے)جاری کیا ہے۔ وزیر نے ملازمین پر زور دے کر کہا کہ آر ٹی سی انتظامیہ اور ملازمین مسافروں کے لیے بہتر، محفوظ، آرام دہ اور پائیدار سفری تجربے کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت آر ٹی سی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات شروع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آر ٹی سی ملازمین نے وزیر ٹرانسپورٹ کا ان کے حق میں ڈی اے کے جلد اجرا میں فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کیا۔