حسین محتشم
پونچھ//پونچھ میں ایک تاریخ اس وقت رقم ہوگئی جب پونچھ میں پہلی بار معذوروں کے لئے پہلی قومی سطح کی کرکٹ ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوا۔ قومی یوم معذور کے موقع پر، ضلع انتظامیہ پونچھ کی طرف سے جے کے دیویانگ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور دیویانگ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کے تعاون سے منعقد سے منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں راجستھان، مدھیہ پردیش، اور جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں نے پرجوش شرکت کی۔اس تقریب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر وکاس کنڈل نے کیا، جنہوں نے اس اقدام کو معذور افراد کو بااختیار بنانے اور کرکٹ میں ان کی نمایاں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے اس طرح کی تقریبات کے ذریعے شمولیت اور سپورٹس مین شپ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا سہ رخی سیریز نے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا ہے جو چیلنجوں کے باوجود ان کے عزم اور جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے جے اینڈ کے دیویانگ کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہ عزیز نے پونچھ کے لیے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جو جامع کھیلوں کے مرکز کے طور پر ابھرے گی اور مختلف معذور کھلاڑیوں کو قومی پلیٹ فارم پر چمکنے کے مواقع ملیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ قومی سطح کا پہلا پروگرام ہے جس کی میزبانی پونچھ میں قومی یوم معذوری کے موقع پر کی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈی ڈی سی ممبر ریاض بشیر ناز، چیئرمین پیر پنچال عوامی ڈیولمنٹ محمد فرید ملک سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔