سرینگر// منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت یاور بلال ولد بلال احمد کرنی ساکن آبی بچھوارہ، معروف بلال ولد بلال احمد ساکن اندرا نگر سری نگر، شعیب ہلال لاوے ولد ہلال احمد لاوے ساکن درگجن ڈلگیٹ اور عابد احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن سوزیٹھ گوری پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن رام منشی باغ کی ایک ٹیم نے سی ڈی ہسپتال ڈلگیٹ کے نزدیک ایک ناکے پر تین مشکوک افراد کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 9.6 گرام ہیرائن بر آمد کیا گیا جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت یاور بلال ولد بلال احمد کرنی ساکن آبی بچھوارہ، معروف بلال ولد بلال احمد ساکن اندرا نگر سری نگر اور شعیب ہلال لاوے ولد ہلال احمد لاوے ساکن درگجن ڈلگیٹ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران سوزیٹھ بنڈ پر ایک ناکے پر پولیس کی ایک ٹیم نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ایک پالیتھین بیگ میں چھپایا گیا 430 گرام چرس اور 750 گرام بھنگ پائوڈر بر آمد کی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت عابد احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن سوزیٹھ گوری پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ تھانوں میں مقدمے درج کئے گئے ہیں اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
سرینگر میں 4 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
