عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // نوگام سرینگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دریا کنارے ایک نوجوان کی نعش بر آمد کر لی گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق کچھ مقامی لوگوں نے دریا کے کنارے نعش دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیا ۔ نعش کی شناخت مدثر اشرف ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکن نملہ بل پانپور کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔