ایجنسیز
نئی دہلی// وقف (ترمیمی) بل کی جانچ کرنے والی پارلیمانی کمیٹی نے مختلف ریاستی حکومتوں سے سچر کمیٹی کے مطابق وقف املاک کی تازہ ترین تفصیلات کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں، جوانہوں نے غیر مجاز طریقے سے قبضہ کیا تھا۔ پارلیمانی کمیٹی، جس کی میعاد لوک سبھا نے اگلے بجٹ سیشن کے آخری دن تک بڑھا دی ہے، نے ریاستوں سے وقف ایکٹ کے سیکشن 40 کا استعمال کرتے ہوئے وقف بورڈ کے ذریعہ دعویٰ کردہ جائیدادوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔دفعہ 40، 2013 میں کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت میں نافذ ہوا تھاجس نے وقف بورڈ کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے کہ آیا کوئی جائیداد وقف کی ہے یا نہیں۔ پارلیمانی پینل نے وقف املاک کے بارے میں سچر کمیٹی کے ذریعہ کئے گئے نکات پر اپ ڈیٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مبینہ طور پر ریاستی حکومتوں یا ان کی سرکاری ایجنسیوں کے غیر مجاز قبضے میں ہیں۔سچر کمیٹی کو مختلف ریاستی وقف بورڈوں نے 2005-06 کے دوران مبینہ غیر مجاز قبضے کے بارے میں مطلع کیا تھا۔پارلیمانی پینل مرکزی وزارت اقلیتی امور کے ذریعے ریاستوں سے معلومات اکٹھا کر رہا ہے۔یو پی اے حکومت نے 2005 میں ہندوستان میں مسلم کمیونٹی کی سماجی، معاشی اور تعلیمی حالت کا مطالعہ کرنے کے لیے سچر کمیٹی تشکیل دی تھی۔