عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے نوگام علاقے کے زن پورہ میں اتوار کو دریائے جہلم کنارے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی افراد نے لاش دیکھ کر حکام کو فوری طور پر مطلع کیا۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق، متوفی کی شناخت مدثر اشرف ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکن نامبل بل پانپور کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔