عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل)نے اپنے الیکٹرک اور سب ٹرانسمیشن ڈویژنوں اور او اینڈ ایم سرکلوں کو جموں اور کشمیرمیں برفباری، بارش اور خراب موسمی حالات کی پیش گوئی کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ایک ایڈوائزری میں، کے پی ڈی سی ایل نے اپنی فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے فیڈرز پر مرمت اور بحالی کے کام کو ترجیح دیں۔