مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//اٹکو کنزر سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد کھانڈے دنیا کی خوبصورت ترین سبزی کاکس کامب(cockscomb) یعنی گل گلغی کی کاشت کرنے میں شمالی کشمیر میں سر فہرست ہیں۔شبیر احمد اپنی اراضی پر کئی سالوں سے محکمہ ایگریکلچر کے تعاون سے گل گلغی کی کاشت کررہے ہیں۔ شبیر احمدیہ سبزی امریکہ، دبئی اور دیگر ممالک بھی سپلائی کررہے ہیں جس کے زریعے شبیر اپنا روزگار حاصل کررہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر اقبال چودھری نے بھی شبیر احمد کے اس کام کی خوب ستائش کی ہے ۔ڈایریکٹر نے کل شبیر احمد کھانڈے کی رہایش گاہ پہنچ کر شبیر احمد کے کام کی زبردست سرہنا کی ۔ واضح رہے گل کلفا یعنی کاکس کامب مختلف ادویات اور کھانے میں بھی استعمال ہوتاہے۔خاص کر کشمیری وازہ وان میں گل گلغی ذایقہ بڑھانے اوررنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔