عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے مبینہ تعلقات کے الزام میں دو سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، منوج سنہا نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تحقیقات کے بعد عبدالرحمن نائیکہ اور ظہیر عباس کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جن دو ملازمین کو برخاست کیا گیا، ان میں ایک ٹیچر اور دوسرا فارماسسٹ تھا۔ ان دونوں کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کے عسکری گروپ حزب المجاہدین سے روابط تھے۔
معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔