جاوید اقبال
مینڈھر// پونچھ کے مینڈھر علاقے میں سیکورٹی فورسز نے مشترکہ تلاشی کاروائی کے دوران مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کک پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے مینڈھر کے چھجلہ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے، جس کے دوران چھجلہ لنک روڈ سے ایک مشتبہ شے برآمد ہوئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد فوراً علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی۔ جمعرات شام کو چھجلہ لنک روڈ سے ایک پل کے نیچے سے مشتبہ آئی ای ڈی نما شے برآمد ہوئی۔
پولیس اور فورسز کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور اس مشتبہ شے کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔