عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
سیول //جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں نومبر کے دوران سب سے زیادہ برف باری کا ریکارڈ بن گیا، خراب موسم کے باعث ٹریفک جام، بجلی بند اور سیکڑوں پروازوں معطل کردی گئیں جب کہ حکام نے آنے والے دنوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دارالحکومت کے مشرق میں شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں کم از کم 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ سیئول میں تیز ہواؤں کی وجہ سے عمارتوں اور زیر تعمیر انفرا اسٹرکچر سے ملبہ گرنے سے بھی کچھ راہ گیر زخمی ہوئے۔موسم پر نظر رکھنے والی ایجنسی نے کہا کہ شمال مغرب سے آنے والی ٹھنڈی ہوا نے بارش کو رات کے دوران برف میں تبدیل کر دیا، دوپہر 3 بجے تک زمین پر 18 سینٹی میٹر (7.1 انچ) برف کی تہہ جم چکی تھی جو کہ 1907 میں ریکارڈ رکھنے کی شروعات کے بعد سب سے بڑی مقدار ہے۔وزارت داخلہ نے تباہی سے نمٹنے کے لیے اپنے رد عمل کو اپ گریڈ کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی صبح تک 5 سینٹی میٹر فی گھنٹہ تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے، وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ برف میں نمی کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے تنصیبات اور املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔خراب موسم کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر 200 سے زیادہ پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں جن میں سے زیادہ تر پروازیں اندرون ملک کی تھیں جب کہ شدید خراب موسم کی وجہ سے جزیروں پر خدمت فراہم کرنے والی کم از کم 70 فیری سروسز کو معطل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سیئول اور وسطی خطے کے کئی علاقوں میں ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی جب کہ درخت گرنے اور برف باری سے منسلک وجوہات کی وجہ سے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا۔
ادھر جرمنی میں برفانی طوفان کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ شدید برفباری کے باعث سڑکوں پر برف جمع ہونے سے ا?مدورفت معطل ہوگئی،جب کہ پھسلن سے کئی مقامات پر ٹریفک حادثات میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے مزید چند روز برفباری کا امکان ظاہر کیا۔ حکام نے شہریوں کو بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات کی ہے۔ دوسری جانب طوفان برٹ سے برطانیہ میں تباہی کا سلسلہ نہ رک سکا اور مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ طوفان برٹ کے باعث برطانیہ اور ویلز میں 4 ہزار سے زائد عمارتیں بجلی سے محروم ہوگئیں، طوفان کے باعث 339 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں اور پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات نے 100 سے زائد سیلاب کے الرٹ جاری کیے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں بھی بارش اور برف باری کے باعث ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن بند کر دیے گئے،جب کہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواو?ں کے باعث لندن کے ہیتھرو ائر پورٹ پر لینڈنگ کرتے ہوئے طیارہ ڈگمگا گیا،تاہم کوئی حادثہ پیش نہیں ا?یا اور تمام افراد محفوظ رہے۔