عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// گاندربل ضلع میں بدھ کے روز پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں دو فوجی معمولی طور پر زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ نیشنل ہائی وے پر خرانہامہ لار بائی پاس کے قریب پیش آیا، جب فوجی قافلے کا ایک گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
حکام کے مطابق، “حادثے میں دو فوجی معمولی زخموں کا شکار ہوئے ہیں”۔
واقعے کے بعد زخمی فوجیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔