عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ضلع ریاسی میں منگل کو پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی۔
پولیس کے مطابق، ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے سولا ناکہ کے مقام پر کٹرا کی جانب سفر کر رہی ایک گاڑی کو روک لیا۔ گاڑی کی مکمل تلاشی لینے پر اس میں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔
گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت انیل شرما، شبھم سنگھ، وویک رینا اور کمل کمار کے طور پر ہوئی ہے، جو تمام ضلع ریاسی کے رہائشی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گرفتار افراد کے منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک کے آگے اور پیچھے کے روابط کو بے نقاب کیا جا سکے۔