عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بھارتی آئین کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے لوگوں کو یوم آئین کی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے “ایکس” اکاونٹ پر ایک پیغام میں کہا، “بھارتی آئین کی 75 ویں سالگرہ کے خوشی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو یوم آئین کی مبارکباد۔ #75YearsOfConstitution”۔
وزیراعظم کے علاوہ ملک کے دیگر سرکردہ رہنماؤں نے بھی ملک کے لوگوں کو یوم آئین پر مبارکباد پیش کی۔