سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/دہلی کی ایک عدالت نے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی پی سربراہ انجینئر رشید سے متعلق کیس پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔اطلاعات کے مطابق، عدالت فیصلہ کرے گی کہ آیا انجینئر رشید کا مقدمہ موجودہ عدالت میں جاری رہے گا یا اسے ایم پی یا ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کیا جائے گا۔انجینئر کو دہشت گردی کی فنڈنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رشید کو جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے دوران رہا کیا گیا تھا، جہاں اس نے اپنی ضمانت کی مدت میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ تاہم، انہوں نے اس سال 28 اکتوبر کو اپنی ضمانت ختم ہونے کے بعد خود کو دہلی کی تہاڑ جیل حکام کے حوالے کیا۔