عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// بانڈی پورہ-گریز روڈ، جو ہفتے کے روز ریزدان ٹاپ اور اس کے گرد و نواح میں شدید برفباری کے باعث بند کر دیا گیا تھا، پیر کے روز ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ اب روڈ کھلی ہے اور مخصوص اوقات کار کے دوران ہی ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام نے بتایا کہ ٹریفک صبح 08:30 بجے چیک پوسٹ کنزلوان سے شروع ہو گا اور 11:00 بجے تک جاری رہے گا، جبکہ چیک پوسٹ ترگبل سے ٹریفک کو صبح ساڑھے دس بجے سے شام 04:00 بجے تک چلنے کی اجازت ہوگی۔
عہدیدار نے کہا، “ڈرائیوروں اور مسافروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ پتھکوت سے دوپہر 12:00 بجے روانہ ہوں اور ترگبل پہنچنے تک وہاں انتظار کریں جب تک کہ گریز سے تمام گاڑیاں ٹریگبل نہ پہنچ جائیں”۔
انہوں نے کہا کہ تمام گاڑیوں کے لیے اینٹی سکڈ چینز کا استعمال لازمی ہے اور ٹریفک صرف بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) سے سڑک کی حالت کی تصدیق کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔