عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// ضلع جموں کے سدھرا علاقے میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے مشتبہ دھماکہ خیز مواد کی اطلاع پر ایک تلاش آپریشن شروع کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے علاقے کے مختلف حصوں میں تلاشی لینا شروع کی تاکہ کسی بھی قسم کے دھماکہ خیز مواد کو برآمد کیا جا سکے۔
پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں آپریشن کا حصہ ہیں۔
آپریشن کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔