عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں کشمیر کے ادھم پور ضلع کے کٹرا ہ علاقے میں میاری پل پر ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک بس جس کا رجسٹریشن نمبر JK-02BB-2577کٹرا ہ سے جموں کی طرف جا رہا تھا، میاری پل کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر سی ایچ سی کٹرہ منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت درشنا دیوی بیوی بنسی لال (45سال) ساکن سیرلی کٹرہ، کانتا دیوی (62سال) بیوی کرشن چند ساکن سیرلی کٹراہ، سدیش کماری (62سال) ساکنہ گیان چند ساکن سیرلی کٹرہ ،منیشا دیوی (27سال) بیٹی بلبیر سنگھ ساکنہ مگھل کٹراہ ، رادھیکا (23سال) بیٹی بشن داس ساکنہ کدمل کٹرا ہ(23سال)، جگل ولد بنسی لال ساکن سیرلی کٹرا ہ اور رانی دیوی (42سال) زوجہ لیفٹیننٹ پورن چند ساکن سیرلی کٹراہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔