Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

ش شکیل کی ’’سر گوشیاں‘‘ تاثرات

Mir Ajaz
Last updated: November 22, 2024 9:37 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

محمد اظہر فاضل

بھاگتے وقت کے منظر پر نظریں جمی تو سامنے ایک مکمل دنیا تھی۔جو مختلف رنگوں کے ساتھ رواں دواں تھی۔انسانی سروں کا ٹھاٹھیں مارتاسمندر دیکھ کر اپنے نحیف سے وجود کی حیثیت منوانے چل پڑا۔سمندر سے اٹھتی اونچی اونچی لہروں میں اس نے دیکھا کہ انسانیت چہرہ در چہرہ مختلف اسباب کے آئینے میں کہیں چھپ سی گئی ہے۔کہیں دکھ کے گرداب ہے تو کہیں سکون میں بے چینی ہے کہیں پر کمزوروں کی ان کہی فلک چیرتی بے سود آوازیں ہیں تو کہیں آسودہ ہونے کی موہوم سی آس ہے۔پھر بھی کارجہاں دراز ہے اسکے ذہن کے دریچوں میں سوالات ابھرتے جاتے ہیں وہ چند قدم اور بڑھاتا ہے تو پاتا ہےکہ باشعور نفوس کے بے شعور مشغلے، ملت کے لایعنی رتجگے، نشہ کی رسیا بنتی نسل نو، ہوٹلوں کا بڑھتا رجحان، بے بس، کمزور اور عیش کوشی میں عافیت کی چادر تانے برسوں دھول کی شال میں دھنستی زندگی رقصاں تھی۔بھلا ایک کمزور بشر اتنے محاذوں پر کیسے لڑتا۔۔۔!
ذہن اور آنکھوں کے دریچے میں ایسے ہی نظاروں کو سمونے ہوئے اسکے قدم چلتے چلے جا رہے ہیں۔جہاں اسے معاشی پسماندگی ملی پھر تعلیمی، پسماندگی، اخلاقی، روحانی۔۔۔ یوں ہر گام پر اسے پسماندگیوں کا لامتناہی پہاڑی سلسلہ دراز ہوتا دکھائی دیا،جس میں چھپا بیٹھا تھا صدیوں کا کرب،گھٹن،مردہ احساس،قول و فعل کا تضاد اور کبھی نہ ختم ہونے والی خواہشات کا سفر۔۔۔ان مناظروں کے متواتر نزول کی وجہ سے اسکا ذہن تھک سا گیا تھا۔ صدیوں کی چبھن سہتی زیست کی تھکن آنکھوں سے نیندیں اڑاتی گئی۔زمانے کی روش پر ذہن سوچتا رہا کہ ’’زوال کتوں کے بھونکنے سے نہیں اچھے لوگوں کے خاموش رہنے سے آتا ہے۔‘‘
حوصلے سے بھرے لفظوں نے اسکے ذہن میں ہلچل پیدا کردی۔ تیرگی پر نور پھیلا تخلیق کے اسی مرحلے میں ذہن کو بیدار کرنے کی سوچ اٹھی۔قوت کو یکجا کر بساط بھر کوشش کا اغاز کرتے ہوئے ذہن نے قلم کو تھامنے کا حکم صادر کیا۔اور دیکھتے ہی دیکھتے انکی قلم کی سیاہی سے روشن لفظوں کی ایک مضبوط فوج بنتی چلی گئی۔ لاحاصل، تحفہ، صفت،آخری فیصلہ،ماضی اور حال،منظور خدا،ختم کردو، اپنے عمل سے،دوسرا پل، ضرورت ہوتی ہے، اپنے عمل سے، روشنی کے بعد اس جیسے کئی عنوانات کو متعین کرتے ہوئے انکی قلم نے قلبی وارداتوں کو ایک کے بعد ایک تحریر کرنا شروع کردیا اور یوں دل کا غبار افسانچے اور منی کہانیاں کی شکل میں وارد ہوا۔منی کہانی اور افسانچوں کی فوج تیار کرنے کے بعد وہ اسے اس ٹڈی دل اذہان کے میدان پر اتارنے کے لئے تیار ہے۔ش شکیل اورنگ آباد اس لفظی فوج کا کمانڈر ہے ۔ادب کے میدان پر انکے لفظوں کی فوج کہاں تک اور کتنے ذہنوں کو فتح کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی طے کرے گا۔
ش شکیل اورنگ آبادی جانتے ہیںکہ دنیا میں انقلابات تحریروں کے مرہون منت رہے ہیںاور اپنے قلب میں اٹھتے سینکڑوں جذبات و احساسات کو انھوں نے قرطاس کے حوالے کردینا مناسب سمجھا۔اپنے سینے میں محسوس ہوتی دھڑکنوں کی تکالیف کو انھوں نے بساط بھر قلمی طاقت سے مجتمع کیا ہے اور لکھ بیٹھے زعم کے ساتھ کہ نہ میں لکھاری ہوں، نہ قلمکار ہوں، نہ انشائیہ نگار ہوں، نہ افسانہ نگار ہوں، نہ افسانچہ نگار ہوں، نہ مضمون نگار نہ شاعر ہوں، نہ ادیب ہوں اور نہ ہی ناقد ہوں۔لیکن ان سب باتوں سے خود کو دور رکھتے ہوئے انھوں نے یہ بتانے کی کوشش کی ہےکہ میں تو بس ’’ایک زندہ انسان ہوں۔‘‘افسانچوی مجموعہ’’سرگوشیاں‘‘ ادب میں انکی بہتر پیش رفت ہے۔’’ سرگوشیاں‘‘ دنیا دیکھنے کا انکا اپنا نظریہ ہے، وہ اپنے نظریہ میں کہاں تک کامیاب ہے یہ کتاب اور قاری طے کریں گے۔انکی قلمی جدو جہد اور ادبی کاوشیں سر آنکھوں پر۔میری نیک خواہشات انکے ساتھ ہے۔قاری افسانچوی مجموعہ ’’سرگوشیاں ‘‘کو سکون سے سمجھے، اسی سبب منی کہانیوں اور افسانچوں پر بحث نہیں کر سکا۔انکی سرگوشیاں جلد ہی مکمل سماج کی سرگوشیاں بن جائیں اسی خواہش کے ساتھ قلم کو روکتا ہوں۔اللہ ہی ہمارا حامی و ناصر ہے۔
(رابطہ۔8999032902)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

کالممضامین

! صحت کشت اور خاموش دعوے | جموں و کشمیر میں کاشتکاروں کے حقوق کی بنیاد کا جائزہ معلومات

July 15, 2025
کالممضامین

! بغیر ِ محنت و جدوجہدکامیابی حاصل نہیں ہوتی فکر و ادراک

July 15, 2025
کالممضامین

کسان ۔ شکر، صبر اور توکل کا دوسرا نام عزم و استقلال

July 15, 2025
کالممضامین

ماہ جولائی میں زراعت میں کرنے کے کام زراعت

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?