عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقے گلی پنڈی ساتھرہ میں جمعہ کے روز ایک نوجوان کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، انہیں اطلاع ملی کہ گلی پنڈی علاقے میں ایک نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منڈی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ضلع ہسپتال پونچھ میں نوجوان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کے بعد اسے آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
مرنے والے نوجوان کی شناخت صدام حسین ولد محمد شریف ساکنہ ساتھرہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں تھانہ منڈی میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔