راجا ارشاد احمد
گاندربل //ملہ پھاگ سرمائی T-12 کاسکو کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن جمعہ کو چاند پورہ سپورٹس اسٹیڈیم میں شروع ہوا۔ ملہ پھاگ سپورٹس کلب کے زیر اہتمام ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پھاگ کے علاقے سے 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ہاشم مخدومی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “اس طرح کے ٹورنامنٹ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ہمارا کشمیر ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے، اور ہم کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا موقع دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی و سیاسی کارکن پیر بلال نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نے پھاگ کے علاقے میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ ہر کھیل میں اپنی پوری کوشش کریں۔ شبیر گلشن، جی ایم بھٹ(گلام کاک)، غلام محی الدین (نیک مام)اور سینکڑوں کھیلوں کے شائقین نے افتتاحی میچ دیکھا۔افتتاحی میچ شاپربیگ لائنز اور برزہامہ سپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا۔