عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ سیاسی کلیئرنس ملنے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوں گے تاکہ عمرہ کی ادائیگی کر سکیں۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں عمر عبداللہ نے کہا، “اللہ کا شکر ہے کہ سیاسی کلیئرنس مل گئی ہے۔ میں پیر کے روز سعودی عرب روانہ ہو رہا ہوں تاکہ عمرہ ادا کروں اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نماز پڑھ سکوں”۔