عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات منفی 1.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔
جموں و کشمیر کے حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی ہے جبکہ سیزن کی سرد ترین رات سرینگر میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں پارہ منفی 1.2 ڈگری سیلسیس پر رہا۔
قاضی گنڈ میں پارہ منفی 1.4 ڈگری سیلسیس پر ٹھہرا جبکہ پہلگام میں یہ منفی 2.3 ڈگری سیلسیس رہا۔
مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 23 نومبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔