سمت بھارگو
راجوری//بدھ کی دیر شام راجوری میں لوگوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کے کئی وفود نے یوٹی کی کابینہ وزیر سکینہ ایتو کیساتھ ملا قات کیں اور میڈیکل کالج راجوری میں مریضوں کے مسائل کیساتھ ساتھ دیگر معاملات کو اجاگر کیاگیا ۔سکینہ ایتو، کابینی وزیر برائے صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راجوری پہنچی اور جمعرات کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے بلائی گئی ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں شرکت کے لئے پونچھ چلی گئی۔اپنے راجوری کے دورے کے دوران، مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ان کی وزارتوں کے ماتحت مختلف محکموں کے ملازمین کے متعدد وفود نے وزیر سے ملاقات کی اور مطالبات اور مسائل کو اہمیت دی۔مختلف شعبوں میں تعینات عارضی ملازمین کے وفود نے موصوفہ سے ملاقاتیں کیں ۔اسی طرح محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے ایس آر او364 ملازمین نے اپنے کنٹریکٹ میں توسیع کا مطالبہ کیا جبکہ این ایچ ایم ملازمین نے ریگولرائزیشن پالیسی کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ ڈاک بنگلہ راجوری میں وزیر سے ملاقات کرنے والے مقامی لوگوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی حالت پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا جس کے فوری حل کی ضرورت ہے۔اہم مطالبات میں میڈیکل کالج راجوری میں ایک باقاعدہ پرنسپل کی تعیناتی، خصوصی نوبورن کیئر یونٹ کو اپ گریڈ کرنا، جس میں صرف بیس بستروں کی گنجائش، ایک سی پی اے پی اور دو چائلڈ وینٹی لیٹرز ہیں، ہنگامی خدمات کو بڑھانا، اس مسئلے کو حل کرنا جس کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔علاقے کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال راجوری جو کہ راجوری ضلع کیساتھ ساتھ پونچھ اورریاسی ضلع کے کچھ حصوں کی اندرون آبادی کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرتا ہے لیکن لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کو ترجیحی طور پر حل کیا جانا چاہئے۔تمام مسائل کو تحمل سے سننے کے بعد، وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان مسائل کو وقتی پابندی کے ساتھ حل کیا جائے۔بی جی ایس بی یونیورسٹی میں مسائل کے بارے میں سکینہ ایتو نے کہا کہ اس اعلیٰ تعلیمی ادارے سے متعلق کئی مسائل مقامی لوگوں نے اٹھائے ہیں اور ان مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔ممبر قانون ساز اسمبلی راجوری، افتخار احمد نے کہا کہ کابینی وزیر سکینہ ایتو کو راجوری کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے جس میں بنیادی توجہ جی ایم سی راجوری اور بی جی ایس بی یونیورسٹی راجوری پر ہے۔