عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ایس کے آئی سی سی سرینگر میںکل خیبر سیمنٹ کی دو دلچسپ ٹی وی مہمات’ دل سے بناو اور سب سیٹ رہے گا‘ کی نقاب کشائی کی گئی۔ یہ مہمات کشمیر کی خوبصورتی، اور مضبوط رشتوں کا جشن مناتی ہیں جبکہ خیبر سیمنٹ کی محبت اور اعتماد کے ساتھ تعمیر کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔دل سے بناو ٹی وی مہم کشمیر میں روزمرہ کی زندگی کے دل کو چھونے والے لمحات کی گرفت کرتا ہے اور سب سیٹ رہے گا سخت سردیوں کے دوران بھی خیبر سیمنٹ کی بے مثال پائیداری کو نمایاں کرتا ہے۔ڈائریکٹر عمر ترمبو نے کہا، “جموں و کشمیر ہم جو کچھ کرتے ہیں ان میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ محبت، طاقت اور دیرپا یادوں کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری پروڈکٹس بھری ہوئی جگہوں میں کس طرح تعاون کرتے ہیں۔ ہیڈ آف کمرشل، لیگل اور ریگولیٹری امور منظور احمد میرنے کہا، “یہ مہمات جموں و کشمیر کے لوگوں اور سرزمین کے تئیں ہماری لگن کو واضح کرتی ہیں، یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ہماری مصنوعات کس طرح ہر پروجیکٹ میں اعتماد اور بھروسے کے لیے کھڑی ہیں۔ چیف آف سیلز اینڈ کسٹمر ریلیشنز وسیم احمد خان نے کہا “دل سے بناو صرف ایک نعرہ نہیں ہے، یہ ہمارا طریقہ ہے کہ ہم اپنے صارفین اور شراکت داروں کی گزشتہ برسوں میں ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے شکریہ ادا کریں۔خیبر کے اسٹریٹجک کنسلٹنٹ ترون سنگھ چوہان نے کہا، “یہ مہم صرف مارکیٹنگ کے بارے میں نہیں ہے؛ یہ لوگوں کے ساتھ جذباتی طور پر جڑنے کے بارے میں ہے‘۔معروف فلم ساز منوج تاپاڈیا نے کہا، “کشمیر کی خوبصورتی اور بھرپور ورثہ ان فلموں کے ہر فریم میں بْنا گیا ہے۔دونوں اشتہارات میں کشمیر کے شاندار مناظر اور معروف کشمیری اداکار میر سرور پیش کیے گئے ہیں۔ رئیس محی الدین کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں خوردہ فروشوں کو ان کی غیر متزلزل حمایت پر انعام دینے کے لیے ایک ترغیبی اسکیم اور آئی فونز، لیپ ٹاپس اور کمرشل گاڑی جیسے دلچسپ انعامات کے ساتھ ایک سنسنی خیز لکی ڈرا بھی پیش کیا گیا۔ پہلا انعام – بجاج میکسیما: کنگن سے غلام قادر لون، دوسرا انعام – بجاج CT 110X: بشارت احمد کرمانی سری نگر اور تیسرا اور چوتھا انعام – آئی فون 15: گاندربل سے شفیق الرشید اور سری نگر سے اشفاق احمد بٹ کو ملا۔