ترواننت پورم /ریاست کیرالہ کے وزیر کھیل عبدالرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی اگلے برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کھیل عبدالرحمان نے انکشاف کیا کہ 2022ء میں قطر میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کیرالہ میں ایک انٹرنیشنل میچ کھیلے گی، جس کے تمام تر انتظامات حکومت کرے گی۔اگر لیونل میسی ہندوستان آنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ ان کا ملک کا دوسرا دورہ ہوگا، ان کا پہلا دورہ ستمبر 2011ء میں ہوا تھا۔