Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مہاراشٹرمیںبی جے پی لیڈر پر پیسے بانٹنے کا الزام | الیکشن کمیشن نے ایف آئی آردرج کرایا

Towseef
Last updated: November 19, 2024 10:20 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

ممبئی//مہاراشٹر میں اسمبلی انتخاب کیلئے 20نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سے عین قبل ریاست میں سیاسی ہلچل بہت بڑھ چکی ہے۔ پال گھر میں ویرار کے پاس ایک ہوٹل میں بی جے پی اور بہوجن وکاس اگھاڑی کے کارکنان میں تصادم ہو گیا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ہنگامہ ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ پیسے بانٹ رہے تھے، جس وجہ سے یہ ہنگامہ ہوا۔ اس معاملے میں ہنگامہ بڑھنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ونود تاوڑے کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ بی وی اے کے صدر ہیتیندر ٹھاکر نے دعوی کیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کے پاس ایک ڈائری ملی ہے۔قابل ذکر ہے کہ نالا سوپارا سیٹ سے بی وی اے نے موجودہ ایم ایل اے چھیتج ٹھاکر کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، جبکہ بی جے پی نے راجن نائک کو یہاں سے ٹکٹ دیا ہے۔ نالا سوپارا کے ایم ایل اے چھیتج ٹھاکر نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی لیڈر ونود تاوڑے 5 کروڑ روپے نقد لے کر آئے تھے۔ یہ رقم نالا سوپارا سے بی جے پی امیدوار راجن نائک کو دیا جانا تھا۔ چھیتج ٹھاکر نے دعوی کیا کہ ونود تاوڑے کے پاس موجود ڈائری سے 15 کروڑ روپے کی لین دین کی تصدیق ہوتی ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، اس دوران تاوڑے کی گاڑی کی بھی جانچ کی گئی۔ ان کے والد ہیتندر ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ونود تاوڑے نے انہیں کئی بار فون کیا اور معافی بھی مانگی ہے۔جب یہ ہنگامہ شروع ہوا تو بی وی اے کارکنان نے ہوٹل کو پوری طرح سے گھیر لیا۔ پولیس تاوڑے کو ہوٹل سے باہر نکالنے کی کوشش کرتی ہوئی دکھائی دی، اور ساتھ ہی پولیس نے ہوٹل کی تفتیش بھی شروع کر دی۔ پولیس یہ پتہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ چھیتج ٹھاکر کے الزامات میں کتنی سچائی ہے۔ احتیاطا پولیس نے پورے ہوٹل کو سیل کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ بی وی اے ایک علاقائی پارٹی ہے اور اس کے ابھی 3 اراکین اسمبلی ہیں۔اس ہنگامہ خیز واقعہ کے بعد سر کردہ سیاسی لیڈران کی جانب سے بیانات بھی آنے شروع ہو گئے ہیں۔ شیو سینا یو بی ٹی کے لیڈر سنجے رات نے کہا کہ بی جے پی کا کھیل ختم ہو گیا ہے، جو کام الیکشن کمیشن کو کرنا چاہیے تھا وہ چھیتج ٹھاکر نے کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے افسران ہمارا بیگ چیک کرتے ہیں اور دوسری جانب حکمراں جماعت پر کارروائی کرنے سے ڈرتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پیر پنچال میں شدید بارش سے معمولاتِ زندگی متاثر، جموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ گھنٹوں بند رہی راجوری، پونچھ، ریاسی کے تمام سرکاری و نجی سکول بند، متعدد رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں ،لوگوں کی آمد ورفت متاثر
پیر پنچال
راجوری اور پونچھ کے کئی علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر بارش سے کھمبوں اورلائنوں کوشدید نقصان پہنچا
پیر پنچال
راجوری و پونچھ میں خراب موسم کا الرٹ جاری ۔72 گھنٹوں تک پانی اور پہاڑی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت
پیر پنچال
راجوری بس سٹینڈ میں فوجی کیمپ کی دیوار گرنے سے کئی گاڑیاں تباہ
پیر پنچال

Related

ممبئی ٹرین دھماکہ معاملہ | مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

July 22, 2025
برصغیر

دہلی میں موسم کے مزاج میں بدلائو | کئی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش

July 22, 2025
برصغیر

اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ | لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?