عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// ضلع راجوری کے درشن نگر علاقے میں پیر کے روز پیش آئے حادثے میں ایک 18 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل ڈمپر (رجسٹریشن نمبر JK11D-8195) سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
جاں بحق لڑکی کی شناخت شلپا شرما دختر رام کرشن ساکن کالالکوٹ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت آتش شرما ولد سادھو رام ساکن نونیال کے طور پر کی گئی ہے۔
اس دوران پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔