عظمیٰ ویب ڈیسک
مینڈھر// ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں فوج کے بھمبر گلی بریگیڈ کی جانب سے منعقد کی گئی منی میراتھن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ سرحدی سب ڈویژن میں پہلی بار اس منی میراتھن کا انعقاد میگا مینڈھر سپورٹس فیسٹیول سے قبل ‘آپریشن سدبھاونا’ کے تحت کیا گیا تھا جس کا مقصد اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور شہری-فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔
ایک فوجی اہلکار کے مطابق، اس ایونٹ میں مقامی آبادی نے بھرپور شرکت کی اور منڈھر کے علاقے کے اسکولوں اور کالجوں کے 400 شرکاء نے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ میراتھن میں دو مسابقتی عمر کے زمرے شامل تھے — 15 سے 30 سال اور 31 سے 45 سال۔ تمام شرکاء نے مقابلے کے دوران زبردست حوصلہ، طاقت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔