عشرت بٹ
پونچھ// سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) شفقت بٹ نے آج پونچھ میں بطور ایس ایس پی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر رخصت ہونے والے ایس ایس پی ممتاز احمد نے باضابطہ طور پر انہیں چارج حوالے کیا۔
یاد رہے کہ حکام کی جانب سے دو روز قبل پولیس محکمہ میں ایس ایس پیز اور اے ایس پیز کے تبادلے کیے گئے تھے، جس کے دوران شفقت بٹ کو ایس ایس پی پونچھ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔