سانبہ میں2زنگ آلود مارٹر گولے بر آمد

Towseef
2 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//جموں کے سانبہ ضلع میں پولیس نے ندی کے کنار ے دو زنگ آلودہ ماٹر گولے بر آمد کرکے ان کو بعد میں ناکارہ بنایا گیا۔ جموں کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ سانبہ ضلع میں ندی کے کنارے دو زنگ آلود مارٹر گولے ملے ۔ انہوں نے بتایا کہ گولے بلول کھڈ میں ایک دیہاتی نے ندی کے کنارے ماٹر شل دیکھے جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا اور پولیس کی ٹیم نے جائے مواقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو سیل کردیا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی اور انہو ں نے دونوں شلو ں کو اٹھا کر محفوظ جگہ پر پہنچا دیا جس کے بعد انہیں ناکارہ بنایا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میںندی کے کنارے دو ماٹر گولے جو زنگ آلودہ تھے کو دیکھنے کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی گئی جنہوں نے دونوں شلوں کو ناکارہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات جاری ہے کہ دو زنگ آلودہ ماٹر گولے کیسے وہاں پہنچ گئے ہیں ۔

Share This Article