عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقے چھمبر میں منگل کی شام کو ایک افسوسناک حادثے میں ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، 30 سالہ شبیر احمد ولد غلام نبی، ساکنہ چھمبر کناری، اپنے موٹرسائیکل زیر نمبر JK 12 9547 پر منڈی سے اپنے گھر چھمبر جا رہے تھے کہ چھمبر کے مقام پر ان کا موٹرسائیکل بے قابو ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گرا۔
حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمی نوجوان کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد شبیر احمد کی نعش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔