Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

وقف ترمیمی بل | میٹنگوں میں کورم پورا نہیں ہو تا ہے اپوزیشن پارلیمنٹ ممبران کاجے پی سی چیف پر الزام

Towseef
Last updated: November 11, 2024 10:56 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//وقف ترمیمی بل 2024کیلئے تشکیل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی)کی کارگزاری پر ایک بار پھر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے سوال اٹھا دیا ہے۔ جے پی سی میں شامل اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے کمیٹی چیف پر الزام عائد کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ دیا ہے۔ اس خط میں جے پی سی کے اپوزیشن اراکین نے ریاستی دوروں کو لے کر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی شکایتوں کے حل کی یقین دہانی کے باوجود جے پی سی چیف جگدمبیکا پال نے ریاستوں کا دورہ جاری رکھا ہے۔ اس کے بعد اپوزیشن اراکین نے 5 ریاستوں کے دورہ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی جے پی سی چیف کی قیادت میں ہو رہی میٹنگوں میں کورم پورا نہ ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔اپوزیشن اراکین کی طرف سے عائد الزامات پر جے پی سی چیف جگدمبیکا پال کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹیوں کا مطالعہ ایک غیر رسمی عمل ہے۔ ان ریاستی دوروں میں کورم جیسا کوئی رسم نہیں ہوتا ہے۔ 9 نومبر کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھنے کے بعد کچھ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ 5 نومبر کو ہوئی میٹنگ کے بعد ہمیں امید تھی کہ جگدمبیکا پال کی قیادت میں جے پی سی کے ریاستی دوروں کو ملتوی کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ جمع کرنے کی کوئی فوری ضرورت نہیں تھی۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق جے پی سی چیف جگدمبیکا پال کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھنے والوں میں اے راجہ، محمد جاوید اور کلیان بنرجی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انھیں بہت حیرانی ہوئی جب انہیں پتہ چلا کہ 9نومبر سے شروع ہونے والے جے پی سی دورہ کو ملتوی نہیں کیا گیا تھا۔ اس لیے انہوں نے اس کا بائیکاٹ کرنا ہی مناسب سمجھا۔

مسلمانوں سے وقف جائداد ہڑپنے کی سازش

مولانا فضل الرحیم

یو این آئی

نئی دہلی//وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کو وقف جائداد وں سے بے دخل کرنے اور قبضہ کی راہ ہموار کرنے کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ہر گز یہ تصور نہ کرے کہ مسلمان وقف ترمیمی بل کی منظوری کو قبول کرلے گا۔ انہوں نے اس امر اظہار میرٹھ کے یوا سیو ا سمیتی کے زیر اہتمام پیر کو یہاں تحفظ اوقاف کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے زور زبردستی اس بل کوپاس کرے گی تو نہ صرف مسلمانوں بلکہ دستور کی بھی خلاف ورزی ہوگی اور ہر انسان کے ساتھ ناانصافی ہوگی جو دستور میں یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے برادران وطن کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ آج یہ مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے جب کسی اور کے ساتھ بھی ہوگا کیوں کہ ہر مذاہب کے ماننے والوں کے پا س لاکھوں ایکڑ زمینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ قانونی حق ہے کہ ہم اس کے خلاف احتجاج کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج ٹال کٹورہ اسٹیڈیم میں صرف میرٹھ سے لوگ آئے ہیں کل پورے اترپردیش سے آئیں گے، راجستھان سے آئیں گے، مدھیہ پردیش سے آئیں گے، بہار سے آئیں گے اور دہلی کی سڑکوں پرکہیں جگہ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں سے وقف جائداد ہڑپنے کی حکومت کی ایک سازش ہے۔ انہو ں نے دعویٰ کیا کہ دوسری قوموں کے مقابلے میں مسلمان حق و حلال کی کمائی فلاحی کاموں میں زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن جماعت اور حکومت کی اتحادی سیکولر جماعت اس بل کی مخالفت کرے گی اور ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اگر یہ جماعتیں تہیہ کرلیں کہ یہ بل پاس نہیں ہونے دینا ہے تو یہ بل پاس نہیں ہوگا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سونے کی قیمتوں میں1000روپئے کا اضافہ ۔ 101020روپئے فی دس گرام
صنعت، تجارت و مالیات
پنجاب میں کشمیری کوٹھداروں کو درپیش مسائل ستیش شرما نے فوری کارروائی کا یقین دلایا
صنعت، تجارت و مالیات
وزیراعلیٰ نے کوآپریٹیو بینکوں کا جائزہ لیا مستقل اصلاحات کی ضرورت پر زور
صنعت، تجارت و مالیات
شیئر بازار میں بہتری،چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی اچھال
صنعت، تجارت و مالیات

Related

برصغیر

مودی برطانیہ اور مالدیپ کے چار روزہ دورے پر روانہ

July 23, 2025
برصغیر

نائب صدرکاچنائو | الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کیں

July 23, 2025
برصغیر

مانو میں انٹرنس کی بنیاد پر داخلوں کا آخری مرحلہ

July 23, 2025
برصغیر

لوک سبھا کی کارروائی مسلسل تیسرے دن ملتوی | مطالبات کے حق میںاپوزیشن جماعتوں کی زبردست ہنگامہ آرائی

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?