عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
میکسیکو سٹی// وسطی میکسیکو کی ریاست کویریٹارو میں ایک بار کے اندر فائرنگ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہو گئے ۔ریاست کے اٹارنی جنرل کے دفتر کی ایک رپورٹ کے مطابق، حملہ ہفتے کی رات لاس کینٹاریٹوس کے ایک بار میں ہوا، جب چار مسلح افراد نے جائے وقوعہ پر فائرنگ شروع کر دی، جس میں سات مرد اور تین خواتین ہلاک ہو گئیں۔ ریاست کے دارالحکومت کویریٹارو کی میونسپلٹی کے پبلک سیکیورٹی کے سیکریٹری جوآن لوئس فریسکا نے کہا ‘‘چار مسلح افراد لمبے ہتھیاروں کے ساتھ ایک وین میں پہنچے ، ان کی شناخت کی گئی اور لائسنس پلیٹ نمبر حاصل کی گئی’’۔افسرام کے مطابق واقعے میں سات دیگر زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ اب تک ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔